میں ہمیں دھاندلی کر کے ہرایا گیا تھا، اب دھاندلی نہیں کر نے دیں گے ، پی پی پی نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی ہے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 13 اگست 2017 00:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے وسیع و عریض گراونڈ میں ضلع چنیوٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا آپ کے ساتھ ہے آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا۔ یہ بھٹو شہید کے نواسے اور بی بی شہید کے بیٹے کا آپ سے وعدہ ہے۔

انہوں نے کہا لوگوں کو اپنی تجوریاں بھرنے کی فکر ہے ،نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا، پیپلز پارٹی نے چنیوٹ کی ترقی کیلئے کام کیا۔ چنیوٹ کو ضلع کا درجہ دیا ،چنیوٹ کو سیلا ب سے بچانے کے لیے پنڈی بھٹیاں سے چنیوٹ تک حفاظتی بند تعمیر کرایا۔انہوں نے کہا کہ میں آج چنیوٹ میں بھٹو کے جیالوں کے بیچ میں کھڑا ہو کر بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013 میں ہمیں دھاندلی کر کے ہرایا گیا تھا۔

اب ہم پوری طرح تیار ہیں ،دھاندلی نہیں کر نے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی ہے۔چنیوٹ میں تمام منصوبے بی بی کے دور میں شروع ہوئے، دریائے چناب پر نئے پل بھی بی بی حکومت میں بنائے۔ چنیوٹ کے عوام کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔انہوںنے کہا کہ اب ہم کسی فریب و دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ آج ملک میں گالی کی سیات کی جا رہی ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں پنجاب میں پارٹی ختم ہو گئی ہے، پنجاب میں پارٹی مضبوط ہے، پیپلز پارٹی اقتدار کی پارٹی نہیں ہے ۔

سینٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ 1996 میں بی بی شہید کی حکومت کے خلاف سازش کی گئی تھی ۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائر ہ نے کہا کہ پنجاب کل بھی بھٹو کے ساتھ تھا آج بھی بھٹو کے ساتھ ہے۔بی بی پرملی بھگت سے الزمات لگائے گئے۔ ہماری حکومت پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔مگر ہمارے خلاف آج تک کسی سول جج کا بھی فیصلہ نہیں آیا۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت بی بی شہید کی وجہ سے ہے۔

بی بی کہتی تھی کہ ہم اقتدار میں آکر 1973 کا آئین بحال کر یں گے۔ آج ملک ایٹمی قوت کی وجہ سے مضبوط ہے، ہماری پارٹی ملک میں خوشحالی لائی۔ بے نظر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سے ہر حلقے سے 70 ہزار افراد مستفید ہو رہے ہیں۔سابق وزیر اعلی منظور وٹو نے کہا کہ چنیوٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ چنیوٹ واقعی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپنا پہلا سیاسی جلسہ چنیوٹ میں کیا ہے۔افضل چن نے کہا کہ جمہوریت میں پارلیمان مضبوط ہوتی ہے۔اس سے قبل جب بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ پہنے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔ جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر انکا استقبال کیا۔