وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاںقوم کے پختہ عز م کو کمزور نہیں کرسکتیں‘وزیراعلی شہبازشریف

اتوار 13 اگست 2017 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی او راظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔انہوںنے کہاکہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں۔وزیراعلی نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عز م کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

متعلقہ عنوان :