وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ہمارے جوان دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، شہداء کی قربانیوں سے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے،مریم اورنگزیب

اتوار 13 اگست 2017 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے،ہمارے جوان دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔