چیئرمین سینیٹ کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،میاں رضاربانی

اتوار 13 اگست 2017 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کومتزلزل نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

میاں رضاربانی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور دہشت گردوں کے مکرو عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پر عزم ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق ، قائدحزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی دہشت گردی کے اس واقعے کی بھر پور مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :