نواز شریف کے داتا دربار کے سامنے جلسہ گاہ میں ان کی تقریر سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا

اتوار 13 اگست 2017 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داتا دربار کے سامنے جلسہ گاہ میں ان کی تقریر سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی جنگ ستمبر کا ملی نغمہ ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن ساتھیو‘‘ بجائے جانے پر یوںمحسوس ہو رہا تھا کہ جیسے ایک مرتبہ پھر جنگ چھڑ گئی ہو، نواز شریف تقریر سے قبل چہرے سے بار بار پسینہ خشک کرتے رہے جبکہ دوران تقریر بھی بار بار اٹکتے رہے اور اپنے ہی ادا کئے گئے جملوں کو دہراتے رہے، نواز شریف کی ایک گھنٹہ جاری رہنے والی تقریر میں انہوں نے بار بار انقلاب پر زور دیتے ہوئے عوامی جذبات کو ابھارنے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اقتدار کے لئے نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کے ووٹ کی عزت اور حرمت کے لئے میدان میں آئے ہیں اور کہا کہ تب تک چین سے گھر نہیں بیٹھوں گا جب تک ملک میں انقلاب برپا نہیں ہو جاتا۔