وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

اتوار 13 اگست 2017 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس واقعہ میں معصوم اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔