تفصیلی خبر)

کوئٹہ ، سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ 7شہریوں سمیت 15 افراد شہید ، 25 زخمی کئی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، کئی گاڑیوں رکشوں موٹرسائیکلوں اور شدید نقصان پہنچا سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، تمام ڈاکٹرز ‘ پیرامیڈیکل اسٹاف طلب، سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی

ہفتہ 12 اگست 2017 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ 7شہریوں سمیت 15 افراد شہید جبکہ 25 زخمی ہوگئے جن کئی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکہ سے کئی گاڑیوں رکشوں موٹرسائیکلوں اور شدید نقصان پہنچا دھماکہ کے بعد کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تمام ڈاکٹروں ‘ پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا دھماکہ کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل پر سوار شخص نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا دھماکہ کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ ‘ بی ایم سی اور سی ایم ایچ منتقل کر دیاگیا سول ہسپتال کے ترجمان کے مطابق اب تک 7 شہریوں سمیت 15 افرادشہید ہوگئے جبکہ 25 کے قریب افراد جن میں شہزاد ‘ قیصر ‘ صداقت ‘ مسرور ‘ عبداللہ ‘ ضیاء اللہ ‘ ریاض اقبال ‘ اللہ دانو ‘ محمد شاہ ‘ عباس علی ‘ محمد تنویر ‘ عاقب علی زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کی ہدایت پر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فوری طورپر اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر طلب کر لیا گیا ڈاکٹروں اور طبی عملے نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کا علاج شروع کردیا ذرائع کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کو سیکورٹی فورسز کے ٹرک سے ٹکرایا گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی واقعہ کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے سول ڈیفنس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا 20 سے 25 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا اور خودکش حملہ میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ۔