وزیر اعلی بلو چستان ثناء اللہ زہری کو پشین میں ہونیوالی دہشت گردی کی اطلاع لاہور میں دی گئی

ہفتہ 12 اگست 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیر اعلی بلو چستان ثناء اللہ زہری کو پشین میں ہونیوالی دہشت گردی کی اطلاع لاہور میں دی گئی جبکہ وزیر اعلی بلوچستان آئی جی سمیت دیگر افسران اور محکمہ داخلہ کے ذمہ داروں کے ساتھ رابطے میں رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام بلو چستان کے علاقہ پشین میں ہونیوالی دہشت گردی کی اطلاع دی گئی جسکے بعد وہ متعلقہ حکام کیساتھ اسی وقت رابطوں میں ہوئے اور مسلسل انکے ساتھ اس حوالے سے معلومات حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ انکو ہدایت بھی دیتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :