ساہیوال، چوری کی مختلف وارداتوں میں 6بکرے وبکریاں چرانیوالے 2ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 اگست 2017 23:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں 6بکرے وبکریاں چرانے والے 2ملزمان گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 26ٹکڑا میں ظفر اقبال کی دو بکریاں مالیتی50ہزارروپے عظمت کے کاٹھیا میں محمد عمران کا بکرا مالیتی55ہزارروپے اور 104/7-Rمیںعبدالحمید کی 3بکریاں مالیتی65ہزارروپے آصف وغیرہ5ملزمان نے احاطہ مویشیاںسے چرالیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے آصف وغیرہ2ملزمان کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :