بجلی کی کمی پو رے ملک میں ہے ، حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے‘ زبیر ایف طفیل

ہفتہ 12 اگست 2017 23:30

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر انتظام چو تھی صنعتی نمائش (انڈسٹریل کارنیوال 2017) کے مہمان خصوصی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر ایف طفیل نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی کمی پو رے ملک میں ہے ، حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے ، کراچی میں 1320میگا واٹ پلانٹ پیداواری عمل جلد شروع کردے گا ، حکومت کا کام ہے کہ صنعتکاروں کے مسائل حل کرے ، محکمہ تحفظ ماحولیات صنعتکاروں کو تنگ کر رہا ہے ، پہلے صنعتکا روں کو نوٹس جا ری کئے جائیں اس سے پہلے صنعتکاروں کے خلاف ایکشن لینا منا سب نہیں ہے ، دنیامیں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھا رٹی کی طرف سے ہونے والی نمائشوں میں حیدرآباد کی تاجر برادری کو شامل کریں گے‘ عنقریب چائنا جانے والے تجا رتی وفد کیلئے نام بھیج دیں گے ۔

(جاری ہے)

۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب سینئر نائب صدر خالد تواب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان حالات میں آپ نے صنعتی نمائش کے انعقاد کی کاوشیں کی ہیں اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، سندھ میں گیس پیدا ہو تی ہے اس پر ہما را حق ہے کہ صنعتوں کو گیس دی جائے ، 2018تک بجلی کا شارٹ فال ختم ہو جائے گا، ایف بی آر کے چیئرمین سے تاجر برادری کی دکانوں اور دفاتر میں چھاپوں پر بات ہوئی ہے ، چیئر مین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایف بی آر عملہ کی طرف سے چھاپوں کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو فیڈریشن کو آگاہ کریں ۔

حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہرالله نے چو تھی صنعتی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر زبیر ایف طفیل ، ایڈیشنل کمشنر فرخ قریشی و دیگر شرکا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری 1962سے صنعتی نمائشوں میں حیدرآباد میں تیار ہونے والی مصنوعات متعارف کررہا ہے ، حیدرآباد ثقافتی اور ادبی شہر ہے اور تجا رت و صنعت اور زراعت کے شعبوں میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے ۔

70ویں جشن آزادی پر صنعتی نمائش 11اگست سے 9ستمبر 2017 تک جا ری رہے گی تاجر برادری اور عوام صنعتی نمائش میں شرکت کر کے کامیاب بنائیں ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ضیا ء الدین نے کہا کہ حیدرآباد کے صنعتکا روں کو مسائل ہوں تو ایف پی سی سی آئی کی طرف دیکھتے ہیں ، حیدرآباد میں بہت سی انڈسٹریز ہیں ، انفرا اسٹرکچر کافی عرصے سے خراب ہے ، سائٹ فیز IIمیں 2008میں پیشگی ادائیگی کے باوجود صنعتکا روں کو سائٹ نے پلاٹ نہیں دیئے ، تاجر برادری کو کسٹمز اور انکم ٹیکس ڈپا رٹمنٹ میں بھی مسائل کا سامنا ہے ، ان مسائل کو حل کرانے میں فیڈریشن کے تعاون کی ضرورت ہے ۔

تقریب میں فیڈریشن کے سابق نائب صدر محمد اکرام راجپوت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فرخ قریشی ، حیدرآباد چیمبر کے اراکین محمد شاہد ، محمد شعیب ، ظہیر جان ، ذو الفقار علی چوہان ، ممتاز رفیق قادری ، کھتری رسول بخش تاج ، عدنان خان ، وسیم جی ، مقصود احمد خان ، صوفی تاج محمد ، سامن مل دیونانی ، عبد القادر سہروردی ، ڈاکٹر ذو الفقار یو سفانی ، چوہدری مظہر الحق ، یو سف میمن ، یو سف دادا ، سکندر علی دھندو ری ، عبد الستا رخان ، محمد طارق شیخ ، حاجی اختیار آرائیں ، حفظ الرحمن ، سلیم اے شیخ ، اعظم چوہان ، محمد صبیح شیخ ، محمد شاہد ، سلیم اختر ، محمد حسین غو ری ، عبد الوحید شیخ ، عبد الکریم گھانگھرا ، مسعود بیگ ، محمد شاکر میمن ، اقبال بیگ ، اسلم باوانی ، شاہد کے کے ، عامر شہاب ، چائنیز موبائل کمپنی کے سیلز ایگزیکیٹو سمیت تاجر تنظیموں کے نمائندگان ، صحافی برادری اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :