Live Updates

تفصیلی خبر )

اب جی ٹی روڈ کی نہیں،عوام کی سیاست چلے گی، بلاول بھٹو زرداری نواز شریف کو ملک ترقی اور عوام کی خوشحالی سے غرض نہیں اپنی تجوریاں بھرنے کی فکر ہے بادشاہ سلامت کی سواری کے لئے جی ٹی روڈ 3دن سے بند ہے، دھونس دھاندلی نفرت زدہ سیاست کا خاتمہ ہو گیا (ن) لیگ کو شکست دینے کے لئے جیالے تیاری کر لیں، 17وزرائے اعظم کی مدت پوری نہ ہونے کی بات کرنیوالے نواز شریف قوم کو بتائیں وہ کتنے وزراء کو نکالنے کی سازش میں شامل تھے،چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب نواز شریف کنٹینر پر چڑھ کر خود کو مظلوم ثابت کر نا چاہتا ہے، پیپلز پارٹی اقتدار کی پارٹی نہیں ہے ،خورشید شاہ نواز شریف نے یوسف گیلانی کے خلاف بھی سازش کی تھی، اب سڑکوں پر عدلیہ پر دباو ڈالنے کے لیے نکلے ہیں، اعتزاز احسن اپیل دائر ہوئی تو سترہ جج کہیں گے دو نمبر نواز گو نواز گو،میاں صاحب کچھ دن بعد آپ اڈیالہ جیل میں ہوں گے،عمران خان تم پہلے گلالئی کا تو مقابلہ کر لو ہمارے ساتھ بعد میں کشتی کر لینا،قمر زمان کائر ہ

ہفتہ 12 اگست 2017 23:30

�نیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب جی ٹی روڈ کی سیاست نہیں چلے گی،عوام کی سیاست چلے گی۔ نواز شریف کو ملک ترقی اور عوام کی خوشحالی سے غرض نہیں اپنی تجوریاں بھرنے کی فکر ہے۔ بادشا سلامت کی سواری کے لئے جی ٹی روڈ 3دن سے بند ہے۔ دھونس دھاندلی نفرت زدہ سیاست کا خاتمہ ہو گیا۔

(ن) لیگ کو شکست دینے کے لئے جیالے تیاری کر لیں۔ 17وزراء اعظم کی مدت پوری نہ ہونے کی بات کرنے والے نواز شریف قوم کو بتائیں وہ کتنے وزرائے کو نکالنے کی سازش میں شامل تھے۔گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے وسیع و عریض گراونڈ میں ضلع چنیوٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا جینا مرنا آپ کے ساتھ ہے آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا بھٹو شہید کے نواسے اور بی بی شہید کے بیٹے کا آپ سے وعدہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یہ حکومت عوام اور کسان دشمن ہے ان لوگوں کو اپنی تجوریاں بھرنے کی فکر ہے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا پیپلز پارٹی نے چنیوٹ کی ترقی کے لیے کام کیا چنیوٹ کو ضلع کا درجہ دیا ،چنیوٹ کو سیلا ب سے بچانے کے لیے پنڈی بھٹیاں سے چنیوٹ تک حفاظتی بند تعمیر کرایا۔انہوں نے کاہ میں آج چنیوٹ میں بھٹو کے جیالوں کے بیچ میں کھڑا ہو کر بہت خوش ہوں آج کے جلسے میں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونا یہ ثابت کر ر ہا ہے آپ ن لیگ کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں 2013 میں ہمیں دھاندلی کر کے ہارا گیا تھا اب ہم پوری طرح تیار ہیں ان کو دھاندلی نہیں کر نے دیں گے ۔

پی پی پی نے ہمیشہ آپ کی خدمت کی ہے جیالوں ن لیگ کو شکست دینے کے لیے تیار ہو جاوچنیوٹ میں تمام منصوبے بی بی کے دور میں شروع ہوئے دریائے چناب پر نئے پل بھی بی بی حکومت میں بناچنیوٹ کے عوام کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے ساتھیوں یہ حکومت غریب دشمن حکومت ہے کسان دشمن حکومت ہے غریب غریب تر ہو گیا ہے نوجوان روزگار کو تڑپ رہے ہیںمہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ملک قرضوں میں ڈوبا چلا جا رہا ہے میاں ساحب یہ ترقی اس کو کہتے ہیںاب عوام آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اب آپ کا جھوٹ نہیں چلنے والا آپ کے جھوٹ کا پول کھلنے والا ہے اب آپ کو سپریم کورٹ نے آپکو بے نقاب کر دیا ہے عوام نے روڈ پر انکا شو دیکھا ہو گامیاں صاحب لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریںآپ طاقت کا مظاہرہ کس کو دیکھا رہے ہیںآپکی نفرت انگیز سایست کا خاتمہ ہو گیا ہے میاں صاحب عوام کو پتا نہیںموٹر وے بناتے آپ جی ٹی روڈ پر کیسے آگئے اب آپکی یہ چال بازی نہیں چلے گی اب پاکستان کی سیاست چلے گی اب نواز شریف کو میثاق جمہوریت نظر آگیا ہے ۔

میاں صاحب آپ کہتے ہیں کہ 17 وزیر اعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی میں پوچھتا ہوں آپ ان 17 وزیر اعظم کو نکالنے میں کس حد تک شامل تھے۔میاں صاحب ہم آپکی نفرت نہیں بھولے آپ خوش نہ ہوں کہ صرف نااہل ہوکر بچ گے ابھی آپکو حساب بھی دینا ہے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہے اب ہم آپکے کسی فریب دھوکے میں نہیں آنے والے اب آپ سے کوئی بات نہیں ہو گی کوئی رابطہ نہیں رکھا جائے گا۔

ہم یہاں کے لوگوں کو ن لیگ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ہمارا اصل مقابلہ ن لیگ سے ہی نہیں ایک اور خان صاحب سے بھی ہے وہ ہے نیا زی خان صاحب سے بھی ہے وہ ہے میاں خان صاحب ان کا نعرہ ہے نیا وہ تو پرانا ہے کہتا ہے نیا پاکستان ان کے پاس تو کوئی منشور نہیں ہے اور کہتے ہیں نیا پاکستان انکی سایست صرف الزام لگانا ہے اور گالی دینا ہے خان صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ وزیراعظم ہونگے خدانخواستہ وہ اوپر بیٹھے ہوں گے اور آپکی ناک کے نیچے کرپشن ختم ہو جائے گی واہ خان صاحب کس کو بے وقوف بنا رہے ہو آپ کے وزیر اعظم پر کرپشن کا الزام آپ کے لوگ لگا رہے ہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کنٹیر پر چڑھ کر خود کو مظلوم ثابت کر نا چاہتا ہے۔آج ملک میں گالی کی سیات کی جا رہی ہے کچھ لوگ کہتے ہیں پنجاب میں پارٹی ختم ہو گی ہے پنجاب میں پارٹی مضبوط ہے پیپلز پارٹی اقتدار کی پارٹی نہیں ہے ۔سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا 1996 میں نواز شریف نے بی بی شہید حکومت کے خلاف سازش کی تھی ،ٖفاروق لغاری اور چیف جسٹس کے ساتھ مل کر سازش کی تھی اور 1997 میں نواز شریف نے عدلیہ کے ساتھ مل کر سزائیں دلوائیں اب آپ چمڑی اور ڈمری سے بچ رہے ہیں یہ قانوں کے کمرے میں بند ہو کر رہ گئے ہیں ۔

نواز شریف اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر مشرف سے معاہدہ کر کے سعودیہ چلے گئے تھے اور مڑ کے نہیں دیکھا نواز شریف نے یوسف گیلانی کے خلاف بھی سازش کی تھی اور جعلی دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کی ہیں اب سڑکوں پر عدلیہ پر دباو ڈالنے کے لیے نکلے ہو۔انہوں نے شرم کر و شرم کر نواز شریف کے نعرے بھی لگوائے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائر ہ نے کہا کہ پنجاب کل بھی بھٹو کے ساتھ تھا آج بھی بھٹو کے ساتھ ہے ،نواز شریف نے ملی بھگت سے بی بی پر الزمات لگائے آج نواز شریف مہریں لگوا کر گھر جا رہے ہیں۔

نواز شریف نے ہماری حکومت پر کرپشن کے الزامات لگائے ہمارے خلاف آج تک کسی سول جج کا بھی فیصلہ نہیں آیا یہ لوگ کہتے ہیں ہم اپیل دائر کریں گے اگر اپیل دائر ہوئی تو سترہ جج کہیں گے دو نمبر نواز گو نواز گو۔میاں صاحب کچھ دن بعد آپ اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔عمران خان تم پہلے گلالئی کا تو مقابلہ کر لو ہمارے ساتھ بعد میں کشتی کر لینا۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت بی بی شہید کی وجہ سے ہے بی بی آج بھی ہم میں موجود ہیںبی بی کہتی تھی ہم اقتدار میں آکر 1973 کا آئین بحال کر یں گے آج ملک ایٹمی قوت کی وجہ سے مضبوط ہے ہماری پارٹی ملک میں خوشحالی لائی بے نظر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سے ہر حلقے سے 70 ہزار افراد مستفید ہو رہے ہیںسابق وزیر اعلی منظور وٹو نے کہا کہ چنیوٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم ہو گی ہے میں انکو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ چنیوٹ واقعہ ہی پارٹی کا قلعہ ہے جس نے آج ثابت بھی کر دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپنا پہلا سیاسی جلسہ چنیوٹ میں کیا ہے جس پر ہم بلاول بھٹو کے شکر گذار ہیں۔افضل چن نے کہا کہ جمہوریت میں پارلیمان مضبوظ ہوتی ہے اگر نواز شریف نے جمہوریت بچانی ہوتی تو اداروں کے ساتھ لڑائی نہ کرتے شریف خاندان کے اپنے اختلافات بھی ہیں۔جلسہ عام میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ،قمر زمان کائرہ اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر،افضل چن اور دیگر اہم رہنما سٹیج پرموجود تھے۔

اس سے قبل جب چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ پہنے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر انکا استقبال کیا انہوں جیالوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر دیا گیا جب وہ جلسہ گاہ پہنچے تو وہ کافی پر جوش تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے چنیوٹ میں اپنی بھر پور طاقت کا مظاہر ہ شو کردیا ہے جلسہ عام میں 15 ہزار کرسیاں لگائیں گی تھیں جو کہ جیالوںسے بھری ہوئی تھیں اور ایک بہت بڑی تعداد گراونڈ کے اند اور باہر موجود تھی۔۔جلسہ عام میں فیصل آباد،ٹوبہ ،جھنگ کے علاوہ پنجاب بھر سے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر ایک ہزار سے زائد پویس سیکورٹی موجود تھی جسکی نگرانی ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز نے کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات