جشن آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے زیرانتظام شاندار فضائی مظاہرے کا انعقاد

ہفتہ 12 اگست 2017 23:25

جشن آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے زیرانتظام شاندار فضائی مظاہرے کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) اسلام آباد کی فضا جنگی طیاروں کے مسحور کن فضائی کرتب ، گھن گرج اور قو س قزاح کے رنگوں سے مزین ہو گئی۔ اگرچہ یہ ایک ریہرسل تھی مگر اس فضائی مظاہرے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک کثیر تعداد وینیو پر جمع ہو گئی۔ یہ ریہرسل پاکستان کی 70ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے پاک فضائیہ کے زیر انتظام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فضائی مظاہرے کے لیے کی گئی۔

یہ ائیر شو 14 اگست 2017 ء کو فاطمہ جناح پارک ایف نائن اسلام آباد اور سی ویو کراچی کے مقام پر منعقد ہوں گے۔اس میگا شو میں پاک فضائیہ کے علاوہ ترک فضائیہ کی مشہور زمانہ ائیرو بیٹکس ٹیم "Solo Turk" اور سعودی فضائیہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ائیرو بیٹکس ٹیم" سعودی ہاکس " کی شمولیت نے اس شو کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان دو برادر اسلامی ممالک کی ٹیموں کے علاوہ اس شو میں فخر پاکستان JF-17 تھنڈر بھی کرتب دکھائے گا۔

اس شو کی ایک خاص بات تینوں افواج کے اسپیشل سروسز گروپ کی ٹیموں کے فری فال جمپس کا دلفریب مگر پر خطر مظاہرہ بھی ہے۔14اگست 2017ء کو شو کے دوران اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے میراج ، SAAB-2000 اور آگسٹا 139 ہیلی کاپٹر جبکہ آرمی ایوی ایشن کے MI-17 اور PUMAہیلی کاپٹرز دوپہر 1:00 بجے فضائی مظاہرہ پیش کریں گے۔ جبکہ کراچی میں F-16، پاکستان ائیر فورس اکیڈمی کی 09 طیاروں پر مشتمل شیر دل ٹیم، P-3C Orion،Z-9،Alouette-IIIاورSea King ہیلی کاپٹرز1430پہ مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :