وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ایڈ یلڈ لیپروسی سینٹر کا دروہ، ڈاکٹر رتھ فائو کی انسانیت کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش

ہفتہ 12 اگست 2017 23:25

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ایڈ یلڈ لیپروسی سینٹر کا دروہ، ڈاکٹر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایڈ یلڈ لیپروسی سینٹر کا دروہ کیا اور ڈاکٹر رتھ فائو کی انسانیت کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ہفتہ کے روز ایڈ یلڈ لیپروسی سینٹر میں وزیر اعظم نے ڈاکٹر رتھ فائوکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ڈاکٹر نے پاکستان میں جذام کے خلاف اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فائو نے ایڈیلڈ لیپروسی سینٹر قائم کیا اور اس سینٹر میں جذام کے مریضوں کا نہ صرف علاج کیا جاتا ہے بلکہ ان کی مکمل دیکھ بھال بھی کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی سرکاری سطح پر آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ مرحومہ نے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پر نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :