حکومت زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بہترین ..
تازہ ترین : 1
حکومت زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں ..

حکومت زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے،

نوجوان ہمارے مستقبل کے ایجنٹس ہیں، ان کی توانائی، تخلیقی ذہن اور ٹیلنٹ استعمال کر کے ہم مضبوط پاکستان بنانے کے قابل ہوں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے، نوجوان ہمارے مستقبل کے ایجنٹس ہیں، ان کی توانائی، تخلیقی ذہن اور ٹیلنٹ استعمال کر کے ہم مضبوط پاکستان بنانے کے قابل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کیا۔ انٹرنیشنل یوتھ ڈے ملک بھر میں 12 اگست ہفتہ کو منایا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معاشرے میں نوجوانوں کے معنی خیز کردار کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک یا قوم کے نوجوان ترقی، خوشحالی اور معاشی خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے نوجوان اہم عنصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم، جدید، جمہوری اور مثالی ریاست بنانے کیلئے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے‘ پاکستان میں تقریباً 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان سب سے بڑا قومی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور پاکستان کو جدید اور ترقی پسند ملک بنانے میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کا فخر سے دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہماری پارٹی کی حکومت نے نوجوانوں کیلئے تعلیم، صحت اور ان کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے بڑے منصوبے اور ذرائع مواصلات نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کا بڑا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ نوجوانوں کو مثبت طریقے سے مصروف رکھنے کیلئے ذرائع پیدا کرنے کی درخشندہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کی سماجی ترقی کیلئے بڑے اقدامات کئے ہیں، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام 6 سکیموں تعلیم، تحقیق، سکل ڈویلپمنٹ، روزگار اور انٹرپرینیورشپ پر مشتمل ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 23:25:30

اپنی رائے کا اظہار کریں