میں ڈرتا نہیں ہوں، اب گھر نہیں بیٹھوں گا

عوام کو حقوق دلوا کر رہوں گا، ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نظام بدلنا ہوگا، آئین بدلنا ہوگا، 14 اگست کو مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا: نواز شریف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 22:59

میں ڈرتا نہیں ہوں، اب گھر نہیں بیٹھوں گا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2017ء) نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نظام اور آئین بدلنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سابق اور نااہل قرار دیے جانے والے وزیراعظم نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور کی واپسی کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ نواز شریف نے لاہور کے داتا دربار پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے سفر کا اختتام کیا۔ اختتامی خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ دیتے ہیں تاہم چند لوگ عوام کے وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو پچھلے 4 سالوں میں کیے جانے والے کاموں پر شاباش دینے کی بجائے سزا دے دی گئی۔ عوام کے ووٹ کا تقدس اب پامال نہیں ہونے دیں گے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈرتا نہیں ہوں اور اب گھر نہیں بیٹھوں گا۔ نواز شریف نے اعلان کیا کہ عوام کو حقوق دلوا کر رہوں گا۔ ملک میں نہ سماجی انصاف ہے نہ معاشی انصاف ہے۔ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نظام بدلنا ہوگا، آئین بدلنا ہوگا۔ اس سسٹم میں وائرس ہے اس کوبدلنا ہوگا۔ جب تک بنیادی نظام ٹھیک نہیں ہوگا دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنے گا۔ جبکہ 2 دن بعد 14 اگست کو مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ نواز شریف نے اپنی تقریر کے دوران کوئٹہ دہشت گرد حملے کی بھی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :