کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ

15 افراد شہید، 30 سے زائد افراد زخمی، آرمی چیف کی جانب سے حملے کی شدید مذمت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 22:48

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2017ء) کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

حملہ خود کش تھا جس میں 20 سے 25 کلو وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ حملے میں 15 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 7 شہری جبکہ 8 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔ حملے میں ڈیوٹی پر معمور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ فوج نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی ہے۔ جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب آرمی چیف نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :