نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ نہ عوام نے قبول کیا اور نہ ہی میں نے قبول کیا ،ْ

آپ وزیراعظم بنا کر اسلام آباد بھیجتے ہیں چند لوگ مجھے رخصت کردیتے ہیں ،ْ نوازشریف پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ،ْ پاناما کاکیس شروع ہوا تھا اقامہ پر مجھے نکال دیا گیا مجھے بتائیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کبھی وزیر اعظم نا اہل ہوسکتا ہے ،ْ آپ میرا ساتھ دیں ملکر ملک کی تقدیر بدلیں گے‘ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کا شاہدرہ میں خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 23:21

نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ نہ عوام نے قبول کیا اور نہ ہی میں نے قبول ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ نہ عوام نے قبول کیا اور نہ ہی میں نے قبول کیا ،ْ آپ وزیراعظم بنا کر اسلام آباد بھیجتے ہیں چند لوگ مجھے رخصت کردیتے ہیں ،ْ نوازشریف پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ،ْ پاناما کاکیس شروع ہوا تھا اقامہ پر مجھے نکال دیا گیا مجھے بتائیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کبھی وزیر اعظم نا اہل ہوسکتا ہے ،ْ آپ میرا ساتھ دیں ملکر ملک کی تقدیر بدلیں گے ۔

ہفتہ کی شب شاہدرہ میں جلسہ اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ میں آپ کا کس منہ سے شکریہ ادا کروں آپ نے بہت پیار دیا ہے ،ْ آپ نے مجھے بہت محبت دی ،ْ نوازشریف کو محبت دی ہے ،ْ نوازشریف دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہاکہ ہم لاہور کی طرف بڑھ رہے ہیں مجھے بتائیں شاہدرہ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا ہی نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ آپ نے قبول کیا ہے آپ بتائیں فیصلہ قبول کیا ہے جس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا ۔

نوازشریف نے کہاکہ اسلام آباد سے شاہدرہ پہنچا ہوں ،ْراستہ میں سب نے کہا ہے ہمیں یہ فیصلہ قبول نہیں کیا ،ْ شاہدرہ والوں کا بھی یہی فیصلہ ہے ،ْدیکھیں قوم نے کیا فیصلہ سنایا ہی آپ نوازشریف کو وزیر اعظم بنا کر اسلام آباد بھیجتے ہیں مگر چند لوگ مجھے رخصت کر تے ہیں ،ْکیا آپ نے یہ رخصت قبول کرلی ہے جس پر شرکاء نے جواب دیا نہیں انہوںنے کہا کہ میں نے بھی رخصتی قبول نہیں کی ،ْ آپ نے بھی نہیں کی ہے ،ْ پوری قوم نے قبول نہیں کی ۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ نہ میں چین سے بیٹھوں گا نہ آپ چین سے بیٹھیں گے ،ْ آپ نوازشریف کیساتھ وعدہ کرتے ہیں جس پر شرکاء نے نعرے لگائے نوازشریف قدم بڑھائیں ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم ملک کوتبدیل کر ینگے ،ْ پاکستان کی تقدیر بدلیںگے ،ْ آپ میرے ساتھ ملکر تبدیل کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ،ْآپ بولیں الحمد اللہ ! نوازشریف نے کہاکہ مجھے کیوں نکالا پاناما کا کیس شروع ہوا تھا اقامہ پر مجھے نکال دیا گیا نوازشریف نے کہاکہ کہتے ہیں نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی ،ْ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی لہذا مجھے نا اہل کر دیا گیا ،ْبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کبھی وزیراعظم نا اہل ہوسکتا ہے ۔

انہوںنے شرکاء سے کہا کہ آپ وعدہ کریں نوازشریف کا ساتھ دیں گے ،ْ آپ مجھ سے پکا وعدہ کریں نوازشریف کا ساتھ دیں گے جس پر شرکاء نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں بھی آپ کا ساتھ دونگا دونوں ملکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ۔نوازشریف نے کہاکہ شاہدرہ والوں نے ہمیشہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے ،ْ آپ پرامن لوگ ہیں ہم سب ملکر پاکستان کو تبدیل کرینگے۔