ریلی کی وجہ سے گونگا بہرا انتہائی خوبصورت دولہا اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ کئی گھنٹوں تک چوک میں پھنسارہا

فیصل آباد سے دوپہر دو بجے اپنی دلہن کو لے کر نکلے تھے لیکن یہ وقت آگیاہے لیکن وہ گھر نہیں پہنچ پائے‘دولہا کی گفتگو

ہفتہ 12 اگست 2017 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) (ن) لیگ کی ریلی کی وجہ سے گونگا بہرا انتہائی خوبصورت دولہا اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ کئی گھنٹوں تک پھنسا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شادی کے جوڑے میں سجی دلہن ،نوٹوں کے ہار اورقلا پہنے ہوئے دولہا شدید گرمی کے باعث حکومت پر برہم ہو گیا گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فیصل آباد سے دوپہر دو بجے اپنی دلہن کو لے کر نکلے تھے لیکن یہ وقت آگیاہے لیکن وہ گھر نہیں پہنچ پائے اور لاہور کے داخلی راستے پر پھنسے ہوئے ہیں ،دولہے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تو شدید گرمی کے باعث سر میں درد شروع ہو گئی ہے جلسے کے باعث شدید پریشان ہیں ،میری گھر والی بھی شدید پریشان ہے ۔

نئی نویلی دلہن کا کہناہے کہ بس اب بہت ہو گیا ،اب کسی طرح جلدی سے گھر پہنچ جائیں ۔