عمران خان کو صر ف سازش کر نے اور ’’ایس ایم ایس ‘‘میں مہار ت ہے ‘امیر مقام
تازہ ترین : 1
عمران خان کو صر ف سازش کر نے اور ’’ایس ایم ایس ‘‘میں مہار ت ہے ‘امیر ..

عمران خان کو صر ف سازش کر نے اور ’’ایس ایم ایس ‘‘میں مہار ت ہے ‘امیر مقام

نوازشر یف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے والوں نے ملکی ترقی کو ’’بریک ‘‘لگا دی ہے اور قوم کسی بھی صرف نوازشر یف کی وزیر اعظم کے عہدے سے نااہلی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں’گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کو صر ف سازش کر نے اور ’’ایس ایم ایس ‘‘میں مہار ت ہے ‘نوازشر یف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے والوں نے ملکی ترقی کو ’’بریک ‘‘لگا دی ہے اور قوم کسی بھی صرف نوازشر یف کی وزیر اعظم کے عہدے سے نااہلی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں خیبر پختونخواہ میں تحر یک انصاف کے وزیر اعلی اور وزراء کر پشن کے ریکارڈ قائم کر رہے اور جب وہاں احتساب کے ادارے نے ان کے احتساب کی کوشش کی تو تحر یک انصاف نے وہاں احتساب کے ادارے کو ہی تالے لگا دئیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی سیاستدان تھے اور نہ ہی ہوسکتے ہیں وہ اقتدار میں آنے کیلئے چور دروازے کی تلاش میں ہوتے ہیں مگر ہم انکو کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 23:21:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں