Live Updates

تحریک انصاف کا نوازشر یف کیخلاف’’کیوں نکالا‘‘ کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا‘جہاز کا استعمال بھی کیا جائیگا ‘ذرائع

ہفتہ 12 اگست 2017 23:17

تحریک انصاف کا نوازشر یف کیخلاف’’کیوں نکالا‘‘ کے عنوان سے پمفلٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) تحریک انصاف نے نوازشریف کی مقبولیت پرضرب لگانے کیلئے کیوں نکالا کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، پمفلٹ جہاز کے ذریعے بھی بڑے شہروں میں بھی گرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے ان کے جلسے جلوسوں کومدنظر رکھتے ہوئے حقائق سامنے لانے کافیصلہ کیاہے۔

جس کے تحت پی ٹی آئی لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرے گی۔ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پمفلٹ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پمفلٹ میں نوازشریف کی نااہلی کی وجوہات ، ججزریمارکس اور جے آئی ٹی رپورٹس سے متعلق عوام کوآگاہ کیا جائے گا۔ پمفلٹ جہازکے ذریعے لاہوراور راولپنڈی میں بھی گرائے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :