سبی میں دوران چیکنگ نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ ،اے ایس آئی سمیت دو اہلکارزخمی

ہفتہ 12 اگست 2017 23:15

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) سبی کے علاقے کلی محمدشہی میں دوران سنیک چیکنگ نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ ،فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، حملہ آور فرار،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ آفیسران ہسپتال پہنچ گئے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سبی پولیس نے سبی کے علاقے کلی محمد شہی میں ناکہ لگا کر سنیک چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران موٹر پر سوار دو نامعلوم افراد کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد اقبال ،کانسٹیبل محمد زکریا شدید زخمی ہوگئے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لایا گیا جب کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی پولیس ساجد احمد مہمند،ایس ایس پی سردار حسن موسیٰ خیل،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی سمیت پولیس کے اعلیٰ آفیسران ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے بہتر وعلاج معالجہ کی ہدایت کی جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر کے تمام راستے بند کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم آخری اطلاعات تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے،پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :