Live Updates

نواز شریف خونی نہیں آئینی انقلاب کی بات کر رہے ہیں،رانا ثناء اللہ

نواز شریف کے خلاف پانچ ججوں کے فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا،جمہوریت دشمن قوتیں وار کر رہی ہیں جن کا سہرہ عمران خان ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 12 اگست 2017 23:11

نواز شریف خونی نہیں آئینی انقلاب کی بات کر رہے ہیں،رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف خونی نہیں آئینی انقلاب کی بات کر رہے ہیں۔ نواز ش ریف کے خلاف پانچ ججوں کے فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا۔ جمہوریت دشمن قوتیں وار کر رہی ہیں جن کا سہرہ عمران خان ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش دیوار پر لکھی ہوئی ہر شخص کو نظر آ رہی ہے۔

70سالوں سے ہو رہا ہے عوام کے حق حاکمیت جمہوریت کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ ڈکٹیٹروں نے شب خون مارا، گزشتہ دو ادواروں میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو نیچے لایا گیا۔ جمہوریت دشمن قوتیں اپنا وار تو کر رہی ہیں۔ یہ قوتیں ویژن کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کا کوئی بھی ادارہ بذات خود ملک دشمن نیہں ہو سکتا۔ اس میں چند افراد ایسے ہو سکتے ہیں جو اپنے گھٹیا مقاصد کو پورا کرنے کے لئے خود کو پیش کریں۔

انہوں نے کہ اکہ جمہوریت دشمن قوتوں کا چہرہ عمران خان ہے۔ اور ان کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہیں جو ملک میں پارلیمنٹ اور سول بالادستی کو خاطر میں نہیں لاتیں۔ سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے جو بھی کہا ہے اس فیصلے کو ملک کی عوام تسلیم نہیں کرتی۔ آنے والے دنوں میں جب عوام کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آ جائے گا سپریم کورٹ کا فیصلہ سول بالادستی، جمہوری عمل، پاکستان کی ترقی کے خلاف ہے فیصلے سے پاکستان کی ترقی متاثر ہوتی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف خونی انقلاب کی بات نہیں کر رہا بلکہ عوام کے ووٹ کے تقدس کی بات کررہا ہے۔ نواز شریف انقلاب ووٹ سے لائے گا۔ اگر آئندہ انتخابات میں نواز شریف کو عوام نے مینڈیٹ دیا تو ایسی تمام چیزوں کو آئین سے نکال دیں گے جس سے پارلیمنٹ کی بالادستی متاثر ہوتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات