کراچی میں 14اگست کو سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے‘ سوئی سدرن گیس کمپنی

ہفتہ 12 اگست 2017 23:08

کراچی میں 14اگست کو سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے‘ سوئی سدرن گیس کمپنی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے جشن آزاد ی کے موقع پر گیس لوڈمینجمنٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے پیر 14اگست کو گیس بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق آئندہ ہفتے بدھ اور جمعرات کو سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی بند رہے گی ۔حکام نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کو مزید 48گھنٹے گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا ۔