الحمد اللہ !نوازشریف پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ،ْ پاناما کاکیس شروع ہو ا ،ْقامہ پر نکال دیا گیا ،ْسابق وزیر اعظم
نا اہلی کا فیصلہ نہ عوام نے قبول کیا اور نہ ہی میں نے قبول کیا ،ْ آپ وزیراعظم بنا کر اسلام آباد بھیجتے ہیں چند لوگ مجھے رخصت کردیتے ہیں ،ْ مجھے بتائیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کبھی وزیر اعظم نا اہل ہوسکتا ہے ،ْ آپ میرا ساتھ دیں ملکر ملک کی تقدیر بدلیں گے ،ْشاہدرہ میں ریلی کے شرکاء اور جلسے سے خطاب
ہفتہ 12 اگست 2017 22:59
(جاری ہے)
نوازشریف نے کہاکہ ہم لاہور کی طرف بڑھ رہے ہیں مجھے بتائیں شاہدرہ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا ہے ،ْ نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ آپ نے قبول کیا ہے آپ بتائیں فیصلہ قبول کیا ہے جس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا ۔
نوازشریف نے کہاکہ اسلام آباد سے شاہدرہ پہنچا ہوں ،ْراستہ میں سب نے کہا ہے ہمیں یہ فیصلہ قبول نہیں کیا ،ْ شاہدرہ والوں کا بھی یہی فیصلہ ہے ،ْدیکھیں قوم نے کیا فیصلہ سنایا ہی آپ نوازشریف کو وزیر اعظم بنا کر اسلام آباد بھیجتے ہیں مگر چند لوگ مجھے رخصت کر تے ہیں ،ْکیا آپ نے یہ رخصت قبول کرلی ہے جس پر شرکاء نے جواب دیا نہیں انہوںنے کہا کہ میں نے بھی رخصتی قبول نہیں کی ،ْ آپ نے بھی نہیں کی ہے ،ْ پوری قوم نے قبول نہیں کی ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ نہ میں چین سے بیٹھوں گا نہ آپ چین سے بیٹھیں گے ،ْ آپ نوازشریف کیساتھ وعدہ کرتے ہیں جس پر شرکاء نے نعرے لگائے نوازشریف قدم بڑھائیں ہم تمہارے ساتھ ہیں انہوںنے کہاکہ ہم ملک کوتبدیل کر ینگے ،ْ پاکستان کی تقدیر بدلیںگے ،ْ آپ میرے ساتھ ملکر تبدیل کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ،ْآپ بولیں الحمد اللہ ! نوازشریف نے کہاکہ مجھے کیوں نکالا پاناما کا کیس شروع ہوا تھا اقامہ پر مجھے نکال دیا گیا نوازشریف نے کہاکہ کہتے ہیں نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی ،ْ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی لہذا مجھے نا اہل کر دیا گیا ،ْبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کبھی وزیراعظم نا اہل ہوسکتا ہے ۔انہوںنے شرکاء سے کہا کہ آپ وعدہ کریں نوازشریف کا ساتھ دیں گے ،ْ آپ مجھ سے پکا وعدہ کریں نوازشریف کا ساتھ دیں گے جس پر شرکاء نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں بھی آپ کا ساتھ دونگا دونوں ملکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ۔نوازشریف نے کہاکہ شاہدرہ والوں نے ہمیشہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے ،ْ آپ پرامن لوگ ہیں ہم سب ملکر پاکستان کو تبدیل کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.