پاکستان کو ہم سب مل کر تبدیل کریں گے

یہ میرا آپ سے وعدہ ہے، میرے ساتھ لاہور چلیں وہیں اہم اعلان کروں گا: نواز شریف کا شاہدرہ میں مختصر خطاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 21:13

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) نواز شریف کی جانب سے شاہدرہ پہنچنے پر مختصر خطاب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے دروزے شاہدرہ پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف کے ہمراہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ شاہدرہ پہنچنے پر نواز شریف کی جانب سے کارکنوں سے مختصر خطاب کیا گیا۔

(جاری ہے)

خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہم سب مل کر تبدیل کریں گے یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔

میرے ساتھ لاہور چلیں وہیں اہم اعلان کروں گا۔ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔ نہ میں چین سے بیٹھوں گا نہ آپ چین سے بیٹھیں گے۔ اسلام آباد سے شاہدرہ تک کے راستے میں کسی نے بھی فیصلہ قبول نہیں کیا۔ میں آگےآگے چلتا ہوں آپ میرے پیچھے پیچھے آؤ۔ ہم لاہور کی طرف بڑھ رہے ہیں لاہور یہاں سے چار کلومیٹر دور ہے۔