کوئی کرپشن کاداغ نہیں ،کیس پاناما کاتھا اور اقامے پرنکال دیا،محمد نوازشریف

شاہدرہ کے لوگو آپ گریٹ ہو،شاہدرہ کی طرح پوری قوم نے رخصت کافیصلہ قبول نہیں کیا،آؤپاکستان کی میرے ساتھ ملکرتقدیربدلو۔شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اگست 2017 21:11

کوئی کرپشن کاداغ نہیں ،کیس پاناما کاتھا اور اقامے پرنکال دیا،محمد ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء ) :مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواشریف نے کہاہے کہ نوازشریف کے اوپرکوئی کرپشن کاداغ نہیں ہے،کیس پاناما کاتھا اور اقامے پرنکال دیا،شاہدرہ کے لوگو آپ گریٹ ہو،شاہدرہ کی طرح پوری قوم نے رخصت کافیصلہ قبول نہیں کیا،آؤپاکستان کی میرے ساتھ ملکرتقدیربدلو۔انہوں نے شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہدرہ کے لوگو آپ گریٹ ہو۔

شاہدرہ کے جوانوں چلونوازشریف کیساتھ لاہورچلتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ آپ نے قبول کیاہے؟مجھے بتاؤشاہدرہ کی عدالت نے فیصلہ قبول کیا؟آپ نوازشریف کواسلام آبادبھیجتے ہیں لیکن وہ رخصت کردیتے ہیں۔آپ نے ،میں نے اور پوری قوم نے رخصت قبول نہیں کی۔پاکستان کومیرے ساتھ ملکرتقدیربدلوگے؟نوازشریف کے اوپرکوئی کرپشن کاداغ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیس پاناما کاتھا اور اقامے پرنکال دیا۔کہتے نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی،کیاکبھی بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پروزیراعظم نااہل ہوسکتاہے؟وعدہ کرونوازشریف کاساتھ دوگے؟انہوں نے کہاکہ شاہدرہ نے ہمیشہ نواشریف اور مسلم لیگ ن کاساتھ دیاہے۔یہ آئی لویوبڑھتاجارہاہے۔نوازشریف عوام کے ساتھ ملکرپاکستان کی تقدیربدل دے گا۔