بندوق کا راستہ ترقی کا نہیں تباہی اور فریب کا راستہ ہے ،میجر جنرم ندیم انجم

غیور بلوچ عوام نفرتوں کے سوداگرمٹھی بھر شرپسندوں کو مسترد کرچکے ہیں، آئی جی ایف سی

ہفتہ 12 اگست 2017 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ بندوق کا راستہ ترقی کا نہیں تباہی اور فریب کا راستہ ہے غیور بلوچ عوام نفرتوں کے سوداگرمٹھی بھر شرپسندوں کو مسترد کرچکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سوئی میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کمانڈنٹ بمبور رائفلز کرنل ندیم بشیر، نوابزادہ گہرام بگٹی ، میر جان مسوری ، غلام نبی بگٹی اوردیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان کے ترقی میں ہی نہیں پاکستان بنانے میں بھی بلوچ عوام کا لازوال کردار ہے ،ایک تعلیم یافتہ اور شاندار مستقبل بلوچ عوام کا منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور پرامن شہری ہیں انہوں نے دہشت گردوںاور شرپسندوں کو مسترد کردیا ہے فرنٹیر کور بلوچستان اورسیکورٹی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں عوام کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں فوری سیکورٹی فورسز کو آگاہ کریں تاکہ کوئی بھی ملک دشمن عناصرتخریبی کارروائی میں کامیاب نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بندوق کا راستہ ترقی کا نہیں بلکہ تباہی اور فریب کا ر استہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :