پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون،ایکسپائر کوکنگ آئل کے استعمال پر ڈیفنس میںنِروانا کیفے سیل

اشیان اور چوہان فوڈز کو بھاری جرمانے،کے اینڈ اینز، کولسن سنیک کو اصلاحی نوٹس جاری

ہفتہ 12 اگست 2017 21:30

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون،ایکسپائر کوکنگ آئل کے استعمال پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کرک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ ای میںنِرواناکیفے پر چھاپے کے دوران کاسمیٹک رنگوں کے استعمال ،ایکسپائرڈاور استعمال شدہ آئل کے استعمال ،دودھ کے پائوڈر میں ایکسپائرڈ ناریل کے استعمال، گندے فریزرز، حشرات کے خاتمے کے نامناسب انتظامات، ملازمین کا جیولری پہن کر کام کرنے اور اشیاء پر تاریخ تنسیخ اجراء درجہ نہ ہونے پر کیفے کو سیل کر دیا گیا۔

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ممی ہاے ، اشیان فوڈزاور چوہان فوڈزپر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمزنے چھاپہ مارتے ہوئے خام مال کو محفوظ کرنے کے لیے گندے ریکس ، جعلی ذائقوں کے استعمال ، آئل کو پولیسی کے مطابق ضائع نہ کرنے،اشیاء خوردونوش کو زمین پر رکھنے،ٖضائع مال اورتیار شدہ مال ایک ساتھ رکھنے،مشین کے گندا ہونے اورملازمین کے ہاتھ دھونے کے نامناسب انتظام پر 50ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

k&N's فوڈز پرائیوٹ لیمیٹیڈ ، فیروز پور روڈ پر فائیو سٹار نان شاپ ،عائشہ فوڈز،ریگل فوڈزاورسندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کولسن سنیک مینوفیکچرنگ یونٹ پر معائنہ کے دوران بہتری کی ہدایت جاری کی گئیں ملازمین کی جسمانی صفائی کا خیال رکھنے،حشرات کے خاتمے کا مناسب انتظام کرنے،خام مال اور تیار شدہ مال کو علیحدہ علیحدہ رکھنے اور فوری ای لائسنس بنوانے کے حوالے سے نوٹس جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :