نواز شریف نے چھتری کے سائے تلے خطاب سے انکار کر دیا
تازہ ترین : 1
نواز شریف نے چھتری کے سائے تلے خطاب سے انکار کر دیا

نواز شریف نے چھتری کے سائے تلے خطاب سے انکار کر دیا

رانا تنویر نے دس بکروں کا صدقہ دیا،نواز شریف کے مریدکے میں استقبالیہ اجتماع کی جھلکیاں

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) قیامت خیز گرمی کے باوجود ہزاروں لوگ میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے امڈ آئے * میاں نواز شریف کی آمد سے قبل رانا تنویر حسین نے دس بکروں کا صدقہ دیا* مرکزی انجمن تاجران پیراں منڈی کی طرف سے پچاس دیگیں استقبال کیلئے آنے والوں میں تقسیم کیں* نواز شریف خطاب میںمریدکے کو کامونکی سمجھ کر پکارتے رہے * ماروی میمن ایک واری فیر شیر کے نعرے لگواتی رہیں* امیر مقام جوش خطابت میں آبدیدہ ہو گئے * خواجہ آصف کو خطاب سے روک کر میاں نواز شریف نے خطاب کیا * نارووال، شکر گڑھ، ظفر وال اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے کارکن بھی نواز شریف کے استقبال کے لئے مریدکے میں موجود تھی* خواجہ آصف اور رانا تنویر حسین نواز شریف سے سرگوشیاں کرتے رہے *رکن اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ کی قیادت میں کارکنوں نے نواز شریف کی آمد پر درجنوں کبوتر فضاء میں چھوڑے *نواز شریف نے چھتری کے سائے تلے خطاب سے انکار کر دیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 21:29:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں