نواز شریف نے کنٹینر کی بجائے گاڑی میں سفر کیا

ہفتہ 12 اگست 2017 21:29

نواز شریف نے کنٹینر کی بجائے گاڑی میں سفر کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خصوصی طور پر تیار کئے گئے کنٹینر کا ریلی میں ہمراہ ہونے کے باوجود استعمال نہ کیا اور گاڑی میںسفر کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی طرف سے ریلی کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور سفر کے اعلان کے بعد خصوصی طورپر ایک لگژری کنٹینر تیا ر کیا گیا جس میں بیڈ روم ، کچن ،اجلاس کیلئے میٹنگ ٹیبل ،کرسیاں،واش روم سمیت دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا۔ نواز شریف نے راولپنڈی میں ایک مرتبہ گاڑی سے اتر کر کنٹینر کے اوپر گئے اور کارکنوں کے نعروں کا جواب دینے کے بعد واپس گاڑی میں آگئے اور اس کے بعد نواز شریف نے کنٹینر کا استعمال نہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :