خواجہ صاحب عوام گرمی میں کھڑے ہیں ، مجھے خطاب کرنے دیں‘ نواز شریف
تازہ ترین : 1

خواجہ صاحب عوام گرمی میں کھڑے ہیں ، مجھے خطاب کرنے دیں‘ نواز شریف

خواجہ صاحب عوام گرمی میں کھڑے ہیں ، مجھے خطاب کرنے دیں‘ نواز شریف
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) خواجہ صاحب آپ رہنے دیں ،گرمی بہت ہے مجھے خطاب کرنے دیں ، میاں نواز شریف نے عوام کے شدید گرمی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے خواجہ آصف کو خطاب کرنے سے روک کر خود خطاب کرنا مناسب سمجھا۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جب مریدکے اسٹیج پر پہنچے تو اسٹیج پر امیر مقام ، ماروی میمن ، رانا تنویر حسین ، رانا افضال حسین ، خواجہ سعد رفیق ، طلال چوہدری موجود تھے ۔خواجہ آصف نے ڈائس پر جب آکر خطاب کرنا چاہا تو نواز شریف نے انہیںآواز دیکر کہا کہ گرمی بہت ہے اورعوام گرمی میں کھڑے ہیں آپ خطاب نہ کریں میں عوام سے خطاب کروں گا جس پر خواجہ آصف نے فوراً ڈائس چھوڑ دیا اور نواز شریف نے خطاب کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 22:35:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں