حلقہ این اے 120سے (ن) لیگ کے ایک اور نواز شریف نے کاغذات جمع کرادیئے

والد کا نام بھی محمد شریف ، تائید کنندہ بھی شہباز شریف ہیں ،جانچ پڑتال 16اگست کو ہوگی، اس شخص نے پارٹی نام مسلم لیگ (ن) ہی لکھا ہے تاہم یہ کاغذات سابق وزیراعظم کے نہیں ہیں: الیکشن کمیشن

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 21:07

حلقہ این اے 120سے (ن) لیگ کے ایک اور نواز شریف نے کاغذات جمع کرادیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے (ن) لیگ کے ایک اور نوازشریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این ای120سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی اس نشست پر مسلم لیگ(ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمعہ کے روز جمع ہوچکے ہیں تاہم ہفتہ کی شام آخری نمبر65 پر جب نوازشریف نامی شخص کے کاغذات جمع ہوئے تو میڈیا پر ہلچل مچ گئی،کاغذات نامزدگی کے مطابق امیدوار کا نام محمد نوازشریف ولد محمد شریف ہے جبکہ اس کے تائید کنندہ میں اس کا بھائی شہبازشریف ولد محمد شریف ہے،صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق اس شخص نے پارٹی کے خانے میں مسلم لیگ(ن) ہی لکھا ہے،تاہم یہ کاغذات سابق وزیراعظم کی جانب سے جمع نہیں کروائے گئے بلکہ یہ کوئی اور شخص ہے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے امیدوار نوازشریف کو16اگست کو طلب کرلیاگیا ہے جس روز یہ واضح ہوگا کہ یہ کون شخص ہے۔دوسری جانب میڈیا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی نااہل وزیراعظم کی ہے ہیں جن کے منظور یا مسترد ہونے کا فیصلہ 16اگست کو ہوگا۔