ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ، این اے 120 ضمنی الیکشن کی امیدوار، نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا اقامہ بھی سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 21:00

ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ، این اے 120 ضمنی الیکشن کی امیدوار، نواز ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا اقامہ بھی سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور ن لیگ کے کئی رہنماوں کے اقاموں کے منظر عام پر آنے کے بعد اب این اے 120 ضمنی الیکشن کی امیدوار اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا اقامہ بھی سامنے آگیا ہے۔ بیگم کلثوام نواز کے پاس دبئی کا اقامہ 2006 سے 2015 تک موجود تھا۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی جانب سے اپنے اقامے سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھی جمع کروا دی گئی ہیں۔