وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 45 روز بعد اپنی رخصت کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 20:56

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 45 روز بعد اپنی رخصت کا عندیہ دے دیا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 45 روز بعد اپنی رخصت کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے گورنر سندھ زبیر عمر کیساتھ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے شہر قائد کیلئے 25 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے 45 روز بعد اپنی رخصت کا عندیہ دے دیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ آیا وہ 45 روز بعد وزیراعظم ہوں گے یا نہیں۔ اس حوالے سے وہ پارٹی قیادت کے فیصلے پر عمل کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ہی آئندہ عام انتخابات تک ملک کے وزیراعظم رہیں گے۔ تاہم اب ذرائع کا دعوی ہے کہ کلثوم نواز کو ملک کا نیا وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔