وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیوایم پاکستان کے وفدکی ملاقات

وفاقی حکومت ہماری سیاسی آزادی کو یقینی بنائے، فاروق ستار کراچی میں آپریشنز سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کا پیکج ضروری ہے،تجارتی سرگرمیوں، شہر کی تعمیرنو سے متعلق اقدامات کیئے جائیں،وفد کی گفتگو

ہفتہ 12 اگست 2017 22:26

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیوایم پاکستان کے وفدکی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہیکہ وفاقی حکومت ہماری سیاسی آزادی کو یقینی بنائے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ،جہاں گورنر ہاؤس میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے ان سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیوایم کے وفد نے کہا کہ کراچی میں آپریشنز سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کا پیکج ضروری ہے۔

وفد کا کہنا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں، شہر کی تعمیرنو سے متعلق اقدامات کییجائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور دیگر حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کراچی کا پہلا سرکاری دورہ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں، شہر میں امن کے استحکام کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا، ان سے لاپتا کارکنان کی بازیابی کے لیے بات کی جب کہ وزیراعظم سے سندھ کے شہری علاقوں پر بھی بات ہوئی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہماری سیاسی آزدی کو یقینی بنائے