وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس

وزیراعظم کو صوبے میں بالخصوص کراچی میں مجموعی صورتحال سے متعلق بریف کیا گیا وفاقی حکومت کو کراچی میں سٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش ہے، سٹریٹ کرائم پر قابو پانے اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے تمام انٹیلی جنس وسائل وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 22:18

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو کراچی میں سٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش ہے۔ جو گزشتہ4سال کی کوششوں سے حاصل ہونے والی ثمرات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر ہاوس میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سٹریٹ کرائم پر قابو پانے اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے تمام انٹیلی جنس وسائل وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو صوبے میں بالخصوص کراچی میں مجموعی صورتحال سے متعلق بریف کیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی میں امن اور استحکام کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، کور کمانڈر کراچی،چیف سیکرٹری سندھ، ڈی جی رینجر سندھ،آئی جی سندھ اور دیگر سینئر گورنمنٹ افیشلز بھی موجود تھے۔