مجھ پرابھی تک کوئی الزام نہیں لگا،سیاست جے آئی ٹی اورپانامہ کانام نہیں،ریحام ..
تازہ ترین : 1
مجھ پرابھی تک کوئی الزام نہیں لگا،سیاست جے آئی ٹی اورپانامہ کانام نہیں،ریحام ..

مجھ پرابھی تک کوئی الزام نہیں لگا،سیاست جے آئی ٹی اورپانامہ کانام نہیں،ریحام خان

پورے ملک کی بات کرتی ہوں ،الزامات سے ڈرنے والی نہیں،پشاور میں آزادی ٹرین کی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء)تحریک انصا ف چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اورسماجی کارکن ریحام خان نے کہا ہے کہ ان پر ابھی تک کوئی الزام نہیں لگا۔سیاست جے آئی ٹی اور پانامہ کا نام نہیں۔پورے ملک کی بات کرتی ہوں الزامات سے ڈرنے والی نہیں۔پشاور میں آزادی ٹرین کی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے سابقہ اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان کا کہنا تھا کہ صرف دھاندلی کے اوپر بات کرنا بھی سیاست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پر آج تک کوئی الزام نہیں لگا۔ ریحام خان نے کہا پورے ملک کی بات کرتی ہوں الزامات سے ڈرنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا غربت میں پسے ہوئے عوام کے لیے آواز بلند کرتی ہوں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 22:16:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں