داتا دربار کو سیکیورٹی خدشات کے باعث زائرین کیلئے بند کر دیا گیا

ہفتہ 12 اگست 2017 22:16

داتا دربار کو سیکیورٹی خدشات کے باعث زائرین کیلئے بند کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سکیورٹی خدشات کے باعث زائرین کے لئے بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر داتا دربار کے قریب اسٹیج تیار کیا گیا تھا ۔ جب نواز شریف کا قافلہ فیروز والا کے قریب پہنچا تو سکیورٹی حکام کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے باعث داتا دربار کو زائرین کے لئے بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :