گوجرانوالہ میں ہونے والے استقبال کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا،وزارت عظمیٰ کا شوق نہیں ،پاکستان کا مقدر بدلنا چاہتا ہوں

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو

ہفتہ 12 اگست 2017 22:03

گوجرانوالہ میں ہونے والے استقبال کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا،وزارت ..
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں ہونے والے استقبال کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا،عوام کی یہ محبت میری زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،وزارت عظمیٰ کا شوق نہیں ،پاکستان کا مقدر بدلنا چاہتا ہوں ،ان خیا لات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ میں اپنے قیام کے دوران اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں ناشتے کے بعد ہونے والے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے گوجرانوالہ تک کا سفر بھلانے کے قابل نہیںہے ، اپنی زندگی کے 35سالہ سیاسی کیریئر میں گوجرانوالہ کے عوام جیسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا،اس موقع پر سینئر راہنما غلام دستگیر خان نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے محبوب لیڈر کی نا اہلی کے فیصلے کو ماننے پر تیار نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ گوجرانوالہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ،میزبانی کا موقع دینے پر اہل گوجرانوالہ قائد نواز شریف کے شکر گزار ہیں ،اس موقع پر ایم این ایز چوہدری محمود بشیر ورک ،میاں طارق محمود ، میئر شیخ ثروت اکرام ،سٹی صدر و ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل ،جنرل سیکرٹری توفیق بٹ ایم پی ایزپیر غلام فرید ،عمران خالد بٹ ،چوہدری اشرف علی انصاری ،چوہدری اقبال ،چوہدری اشرف وڑائچ ،حاجی نواز چوہان ،چوہدری اختر ،عذرا صابر خان ،شاہین اشفاق،چوہدری شوکت منظور چیمہ ، قیصر اقبال سندھو،چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا ،ڈپٹی میئرسلمان خالد پومی بٹ ،صدر مسلم لیگ ن ضلع مستنصر علی گوندل ،سٹی صدر یوتھ ونگ شعیب بٹ،چیئرمین ہیلتھ فسیلیٹیشن کمیٹی عمران قیوم بٹ اور دیگر پارٹی راہنمابھی موجود تھے۔