اگست کو روٹری کلب گیٹ وے کراچی کے گورنر پرچم کشائی کر ئے گے

ہفتہ 12 اگست 2017 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) روٹری کلب گیٹ وے کراچی کے صدر امجد حسن صدیقی نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کراچی میں روٹری کلب نے بہت سے پرو جیکٹ کیے وہاں پر فلٹر پلانٹ بھی لگائے جائیں گے۔ اور جس کے لیے سول ہسپتال میں لگانے کے لیے تمام روٹری ممبر نے حق رائے سے یہ حق صدر روٹری کلب کو دیا کہ آپ جہاں ضرورت دیکھیں وہاں لگائیں ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلکہ فاروق ڈیڈھی نے کہا کہ فلٹر پلانٹ لگانا جتنا ضروری ہے اتنا اسکو مینٹین کرنا ہے کیونکہ فلٹر پلانٹ لگانے کے بعد ان کی مینٹینس نہ ہو تو فائدہ نہیں اس لیے ہم نے عیسیٰ لیبارٹری سے بات کی ہے وہ ہر 15دن بعد فلٹر سے پانی کی ٹیسٹنگ باقاعدگی سے کی جائے گی۔

جبکہ نیو کراچی میں لگائے گئے 2فلٹر پلانٹ کو بھی چیک کر کے اسکی مینٹینینس کر کے اسکے بھی پانی کو ٹیسٹ کر کے اسکو بھی دوبارہ چلا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

14اگست کے حوالے سے ایک خوبصورت پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ جس میں تمام روتری ممبر اپنے بچوں کے ساتھ پروگرام میں تشریف لائیں گے اور 14اگست پرچم کشائی روٹری کلب کے گورنر کرئیں گے اور بعد میں ملی نغمہ اور بچوں کے لیے ٹیبلو پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر شیخ دانش اقبال ، صادق محمد، شہزاد غوری، علی حیدر اور رشیدہ ڈسٹرکٹ کوردینیٹر موجود تھیں۔ آخر میں سیکریٹری روٹری کلہب گیٹ وے سمن لئیق عباسی کے لیے دعائے صحت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :