تحریک پاکستان کیلئے طلبہ کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا ،مسلم لیگ کے طلبہ ونگ کی قیادت قائد اعظم محمد علی جناح براہ راست فرماتے تھے، تحریک آزادی میں نوجوان طلبہ قائدین مولانا نیازی اور مولانا شاہ احمد نورانی کا کردار سنہرے حرفوں میں لکھا گیا،اسامہ مصطفی اعظمی

ہفتہ 12 اگست 2017 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کراچی ڈویژن کے ناظم اسامہ مصطفی اعظمی نے کہا کہ علی گڑھ کے طلبہ جب میدان سیاست میں آئے تو مسلمانان ہند کا تصورِ پاکستان ابھر کر سامنے آگیا اور علامہ اقبال علیہ رحمہ کے خواب کی تعبیر سامنے آنے لگی، آج کا طالبعلم اگر ملکی سیاست سے دور رہا تو پھر چور اور لٹیرے ہی ایوانوں کی زینت بنیں گے، انجمن طلبہ اسلام ان چوروں، لٹیروں اور شرابیوں کے پارلیمنٹ میں پہنچنے کے راستے میں دیوار بن کر سامنے آئے گی اور اسمبلی میں نیک اور صالح قائدین کے لئے ورک کرے گی اور انہیں آگے لے آئی گی، انجمن طلبہ اسلام پاکستان کراچی ڈویژن کے ناظم اسامہ مصطفی اعظمی نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے لئے طلبہ کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، مسلم لیگ کے طلبہ ونگ کی قیادت قائد اعظم محمد علی جناح براہ راست فرماتے تھے، تحریک آزادی میں نوجوان طلبہ قائدین مولانا نیازی اور مولانا شاہ احمد نورانی کا کردار سنہرے حرفوں میں لکھا گیا، ہم اپنے اکابرین کے پیغام آزادی اور جذبہ حریت کوبھولے نہیں ہیں، ہمارے اکابرین نے ہمیں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کا مشن دیا، جو انشاء اللہ تکمیل ہو کر رہے گا، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی کابینہ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری کراچی ڈویژن حافظ عمران مدنی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے تحت ایک روزہ عزم پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ 13اگست گول گراؤنڈماڈل کالونی میں منعقد ہوگا جس میں 16 سے زیادہ ٹیم ناک آؤٹ مقابلے میں شرکت کرینگی، جیتنے والوں میں انعامات و کیش پرائز تقسیم کئے جائینگے، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی انجمن طلبہ اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری اور بزم طلبہ پاکستان کے بانی نبیل مصطفائی ہونگے، مقامی سطح پر سماجی اور مذہبی رہنما بھی مہمان ہونگے، انہوں نے کہا کہ ہم صحت بخش طلبہ سرگرمیوں کے لئے مزید پروگرامات ترتیب دے رہے ہیں، مذہبی طلبہ جماعتوں کا دقیانوسی تصور کیا جاتا ہے جب کہ ہم صرف ایسے اقدامات کی نفی کرتے ہیں جو شریعت سے متصادم ہوں، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے تمام یونٹ نے ساہیوال میں مرکزی انتخابی اجلاس اور مرکزی کنونشن کے لئے بھرپور کوششوں کا آغاز ابھی سے کردیا ہے، اکتوبر میں ساہیوال میں عظیم الشان طلبہ کنونشن طلبہ سیاست کی پرانی یادوں کو تازہ کردے گا، کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اجلاس علامہ عبدالمصطفی الازہری علیہ رحمہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔