مراد شاہ سندھ میں سکیورٹی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،

عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی حکومتوں کے ساتھ اپنی ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنائیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 12 اگست 2017 21:32

مراد  شاہ سندھ میں سکیورٹی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ..
ُکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں سکیورٹی کی صورت حال مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی حکومتوں کے ساتھ اپنی ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہفتے کو گورنر ہاؤس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں سیاسی صورت حال ، صوبے میں امن وامان کی صورت حال ، کراچی آپریشن ، ترقیاتی منصوبوں ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ کی ترقی کے لیے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بھرپور اقدامات کرے گا اور ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔