مریم نواز سوشل میڈیا پر مسلسل میاں نوازشر یف کی سرگرمیوں کو نمایاں کر تی رہیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کی ویڈیو,,مریدکے نواز شریف کیلئے،، کی کیپشن کیساتھ شیئرکیں

ہفتہ 12 اگست 2017 21:25

مریم نواز سوشل میڈیا پر مسلسل میاں نوازشر یف کی سرگرمیوں کو نمایاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سوشل میڈیا پر مسلسل ان کی سرگرمیوں کو نمایاں کر تیں رہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی محبت جی ٹی روڈ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے اور یہ موجود تاریخ میں کسی بھی قائد کے استقبال کا واحد نظارہ ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یک بعد دیگرے ٹوئٹس کے ذریعے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ مکمل بندہے اور یہ موجود ہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا نظارہ ہے، نواز شریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جارہی ہیں، ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مریدکے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کی ویڈیومریدکے نواز شریف کے لئے کی کیپشن کیساتھ شیئر کی ہے۔