نواز شریف کا قافلہ 4دن کے طویل سفر کے بعد لاہور پہنچ گیا ، 4 گھنٹے کے 4دنوں میں طے ہو نے والے سفر میں کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد کی جھلک ،

عوام کا نوازشریف سے اپنی والہانہ محبت اور جذباتی وابستگی کا بھرپور اظہار اتا کی نگری داخلے پر لاہور کے عوام کی جانب سے بھرپور خیر مقدم، پھولوں کی پتیاں نچھاور

ہفتہ 12 اگست 2017 21:25

نواز شریف کا قافلہ 4دن کے طویل سفر کے بعد  لاہور پہنچ گیا ، 4 گھنٹے کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا گھر واپسی قافلہ 4دن کا طویل سفر کرنے کے بعد ہفتہ کو لاہور پہنچا ، ان کا یہ 4 گھنٹے کا سفر اگرچہ 4دن میں طے ہو ا مگر اس میں ان کی کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد کی جھلک نظر آئی، جس میں عوام نے ان سے اپنی والہانہ محبت اور جذباتی وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے داتا کی نگری میں داخلے پر لاہور کی عوام نے ان کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، نواز شریف جو وزارت عظمیٰ کے 9سالہ دور کے بعد پانامہ کیس میں عدالت کی طرف سے نا اہل قرار پانے کے بعد ریلی لے کر لاہور پہنچے تو عوام ان کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے نہال ہو گئے اور نواز شریف کے لئے اپنے جذبات کااظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی نواز شریف کے استقبال کیلئے داتا دربار پر موجود تھے۔ میاں محمد نواز شریف کی ریلی کے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، راستے میں آنے والے تمام شہروں میں بھی ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :