بلوچستان کے 800طلبا کا کوئٹہ گیریژن میں پاک فوج کے یونٹس ، فارمیشنزکادورہ

دورے کا مقصد طلباکوپاک فوج کے معمول کے کام سے روشناس کرانا تھا،مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا،فیکلٹی ممبرزنے پورادن ملٹری یونٹس،فارمیشنزمیں گزارا، طلباء نے آرٹلری گن فائراور ایوی ایشن فلائی پاسٹ کوبھی دلچسپی سے دیکھا،آئی ایس پی آر

ہفتہ 12 اگست 2017 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) بلوچستان کے 800طلبا نے کوئٹہ گیریژن میں پاک فوج کے یونٹس ، فارمیشنزکادورہ کیا جہاں انھوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور رکھے گئے آلات دیکھے۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے 800طلبا نے کوئٹہ گیریژن میں پاک فوج کے یونٹس ، فارمیشنزکادورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کا مقصد طلباکوپاک فوج کے معمول کے کام سے روشناس کرانا تھا،مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا،فیکلٹی ممبرزنے پورادن ملٹری یونٹس،فارمیشنزمیں گزارا۔آئی ایس پی آر کے مطابق طلبااور فیکلٹی ممبرز کا دورہ 14اگست کی تقریبات سے متعلق تھا،طلباکوپاک فوج کے تنظیمی و دفاعی صلاحیت سے روشناس کرانابھی دوریکامقصد تھا۔طلبا نے کمپاونڈ کلیرنگ مظاہرے میں گہری دلچسپی لی۔آئی ایس پی آر کے مطابق طلبانے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور رکھے گئے آلات دیکھے، طلبا نے آرٹلری گن فائراور ایوی ایشن فلائی پاسٹ کوبھی دلچسپی سے دیکھا۔