وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد 14اگست کو اٹک میں جلسے سے خطاب کرینگے

ہفتہ 12 اگست 2017 21:25

وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد 14اگست کو اٹک میں جلسے سے خطاب کرینگے
حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) اٹک میں یوم پاکستان منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد 14اگست کو اٹک میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کرینگے ،حضرو سے بھی ایک بڑی ریلی چودہ اگست کی تقریب میں بھر پور شرکت کریگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی طرف سے سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان کے روز ایک ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر بڑے جلسے عام سے خطاب کرینگے جلسے میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تحصیل حضرو سے بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکن ٹی ایم اے حضرو میں اکھٹے ہونگے جہاں وہ اٹک میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کرینگے اس حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔