نواز شریف دلوں کی دھڑکن ہیں ،ان کی طرف سے دی گئی کال پر لبیک کہیں گے،صدر مسلم لیگ ن لائر زفورم

ہفتہ 12 اگست 2017 21:25

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) مسلم لیگ ن لائر زفورم کے ضلعی صدر حاجی مبارس خان نے کہا ہے کہ نواز شریف دلوں کی دھڑکن ہیں ان کی طرف سے دی گئی کال پر لبیک کہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ایک جرات مند لیڈر ہیں، ان کی لاہور واپسی پر مسلم لیگ ن کے شیروں نے حیقیقی شیر ہونے کا تاریخ ساز استقبال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ شا نہ بشانہ کھڑے ہیں، رات کو جلسیاں کرنے والے اپنی فکر کریں جن کو 2018کے الیکشن میں عبرتناک شکست سے دوچار کیا جائے گا ۔