پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا،ایم این اے نگہت پروین میر

ہفتہ 12 اگست 2017 21:23

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار) جہلم کے زیر انتظام محکمہ سوشل ویلفیئر کی سر پرستی میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں مہمان خصوصی ایم این اے نگہت پروین میر تھیں۔ اس کے علاوہ مسز رانا خالدڈسٹرکٹ اٹارنی جہلم اور ادارے کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم این اے نگہت پروین میرنے آزادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں اور بتایا کہ نوجوان طالبات اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں وہ ملک کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ادارے کی طالبات نے ملی نغمے گا کر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مینیجر ڈسٹرکٹ اندسٹریل ہوم چوہدری واجدحسین نے آزادی پاکستان سے متعلق محب الوطنی کا اظہار کیا اور بتایا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کروائے جائیں گے۔ اور آخر میں تمام طالبات اور مہمانوں میں گفٹ تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :