تحصیل و ضلع کونسل ایبٹ آباد کا مشترکہ اجلاس 17 اگست کو طلب کر لیا گیا

ہفتہ 12 اگست 2017 21:23

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) تحصیل و ضلع کونسل ایبٹ آباد کا مشترکہ اجلاس 17 اگست کو طلب کر لیا گیا، نائب تحصیل ناظم سردار شجاع احمد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس سلسلہ میں تحصیل ناظم آفس سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل و ضلع کونسلوں کا مشترکہ اجلاس 17 اگست 2017ء کو دن دو بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں ہو گا جس میں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا قیام، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں نشستوں میں اضافہ، تعمیر شدہ گائنی و پیڈز وارڈ کو چالو کرنے، ادارہ جاتی پریکٹس کی او پی ڈی چٹ میں بے جا اضافہ کے خاتمہ اور کرپشن سمیت دیگر اہم امور پر ممبران بحث کریں گے۔

اجلاس میں ضلع و تحصیل ممبران کے علاوہ علماء کرام، میڈیا کے ذمہ داران، وکلاء، آل ٹریڈ سمیت جملہ تاجر تنظیمیں، بار کلب، ہائی کورٹ بار کلب، ٹرانسپورٹرز یونین، یوتھ لیڈرز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو بھی کارروائی سننے کیلئے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :