Live Updates

تحریک انصاف بلوچستان کی متحرک خاتون رہنما سکینہ عبداللہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 20:18

تحریک انصاف بلوچستان کی متحرک خاتون رہنما سکینہ عبداللہ نے پیپلز پارٹی ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) تحریک انصاف بلوچستان کی متحرک خاتون رہنما سکینہ عبداللہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف بلوچستان کی متحرک خاتون رہنما سکینہ عبداللہ کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ پارٹی کو خیر آباد کہنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اب سکینہ عبد اللہ نے تحریک انصاف کو باقاعدہ طور پر خیر آباد کہہ دیا ہے۔ سکینہ عبد اللہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات